
قومی
قائم مقام صدر کا سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجع طامی البقمی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اظہار کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے علاقائی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔















