
تجارت
حکومت کا آئندہ تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل
حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔














