بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور قطر کی ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے میں اہم پیش رفت ہوئی، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کی انتھک سفارتی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی مسلسل اور مخلصانہ ثالثی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

عباس عراقچی کے مطابق ہونے والی پیش رفت کے تحت ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد پابندیوں میں نرمی دی گئی ہے، جبکہ محاصرہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے بعض منجمد اثاثے بھی بحال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے لیے ایک بڑے پیمانے پر تعمیرِ نو اور ترقیاتی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے ملکی معیشت اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور قطر کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button