بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جدہ سپرڈوم میں چار روزہ حج ایکسپو کا آغاز، پاکستانی وفد بھی شریک

سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع سپرڈوم میں چار روزہ حج ایکسپو کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں مختلف ممالک کے نمائندے اور حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں پاکستانی وفد بھی نمائش میں شریک ہے۔

پاکستانی وفد عازمین حج کو مختلف سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

حج ایکسپو میں عازمین حج کے لیے خدمات کو بہتر بنانے، جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور حجاج کرام کو جامع تربیت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

نمائش میں پاکستان کی نجی حج کمپنیوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button