بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وہ آج اسلام آباد میں قطر کے وزیرِ داخلہ اور داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے وفد کے ہمراہ اُن سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

شہباز شریف نے قطر کے امیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button