بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیر مذہبی امور کی وزیراعظم کو حج انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو رواں سال کے حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ عازمین حج اللہ تعالی کے مہمان ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے انہیں خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔انہوں نے حجاج کرام کو ایئرپورٹ پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button