
وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات ملک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے حکومت کے اقدامات سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں ملکی معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہارون اختر اورسمیڈا کی ٹیم چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو آسان قرضوں کی فراہمی، ڈیجیٹل فنانسنگ، رسمی معیشت میں شمولیت اور برآمدی منڈیوں تک رسائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں خواتین کی شمولیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی آسان شرائط پر قرضوں تک رسائی میں سہولت اور مصنوعات کی برآمدات مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔















