
حادثات و جرائم
لودھراں ، باراتیوں کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر، 4 جاں بحق
لودھراں میں با راتیوں کی گاڑی اور ٹرک کی ٹکر سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لودھراں میں منڈھالی موڑ کےقریب پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک کی ٹکر ہوئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوئے, زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔










