بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔

انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے نائب وزیر برائے ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلی حسن سوور نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

دورہ ترکیہ کے دوران وزیراعظم نے کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

ان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں پاکستان کے بین الاقوامی تعاون، باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button