بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف کا سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر سوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے صدر جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے سوڈان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موجودہ مشکلات کے دوران سوڈان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر مفصل تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے کثیرالجہتی عالمی فورمز پر قریبی رابطہ کاری اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button