
علاقائی
ممتاز ماہرتعلیم ملک شیر بہادر جسرا بطورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب تعینات
علاقہ تھل کے ایک اور نامور سپوت کا اعزاز، ممتاز ماہرتعلیم ملک شیر بہادر جسرا بطورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب تعینات، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
واضح رہے کہ تحصیل نورپورتھل کے سرمایہ ءافتخار جناب ملک شیر بہادر جسراکا تعلق پیلووینس تھل سے ہے۔ آپ یہاں کی جسرا برادری کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی نے آپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔
یاد رہے کہ ممتاز ماہر تعلیم ملک شیر بہادر جسرا کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ۔ آپ علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ بطور معلم آپ کے شاگردوں کی بہت ایک بہت بڑی تعداد مختلف شعبہ ہاءے زندگی کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔














