نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال، خصوصاً غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اسرائیل کی یک طرفہ منصوبہ بندی، جس کے تحت رفح کراسنگ کو صرف غزہ کے رہائشیوں کے خروج تک محدود کیا جا رہا ہے، کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی صریح خلاف ورزی اور انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کے عوام تک بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور پائیدار امن کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
-
سنگاپور کے وزیر خارجہ کل اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے -
خواجہ آصف کا تمام سیاسی جماعتوں پر علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر زور -
وزیراعظم کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر ترک صدر اور عوام کو مبارک باد -
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور سفارتی روابط کا جائزہ -
سینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظور -
وزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دی
