بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیرانتظام آزاد جموں وکشمیر یوتھ سمٹ 2023 کا انعقاد

یوتھ سمٹ میں وزراء ، اعلیٰ بیوروکریسی ، یونیورسٹی، کالجز، سکولز کے طلباو طالبات کی بھر پور شرکت

محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیرانتظام آزاد جموں وکشمیر یوتھ سمٹ 2023 کا انعقاد۔

یوتھ سمٹ میں وزراء ، اعلیٰ بیوروکریسی ، یونیورسٹی، کالجز، سکولز کے طلباو طالبات کے علاوہ یوتھ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکے نمائندگان کی بھر پور شرکت۔اس خوبصورت پروگرام میں آزاد کشمیر کے مختلف محکمہ جات کی جانب سے سٹال لگائے گئے۔ AJK-TEVTA نے چیئرمین اتھارٹی چوہدری محمد فرید کی خصوصی ہدایات پر ماتحت ادارہ جات میں تیار کی گئی مصنوعات جس میں نمدہ گبہ ، شال بافی ، ووڈ کارونگ ، ووڈ ورکنگ اور جیمز سٹون سے متعلقہ مصنوعات نمائش میں رکھی گئیں ۔ ٹیوٹا کی تیار کی گئی مصنوعات کا سٹال خصوصی توجہ کا مرکز رہیں اورو ہاں پر عوام کا بھر پور رش رہا۔پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر AJK-TEVTA کے سٹال کے چرچے رہے ۔ مہمانوں نے مقامی سطح پر تیار کی گئی مصنوعات کو سراہا۔

سمٹ میں آزاد کشمیر بھر سے سیاسی زعما، بیووکریسی ، سول سوسائٹی ، یوتھ کی کثیر تعداد کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگا ن نے بھی ٹیوٹا کے سٹال کا معائنہ کیا اور تیار کی گئی اشیاء کو سراہا۔ سمٹ کے انعقاد سے آزاد کشمیر کی ثقافت اور ہنڈی کرافٹس کو پاکستان اور دینا بھر میں متعارف کروانے میں مدد ملی ہے۔پروگرام کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیرتھے نے بھی  AJK-TEVTAکی جانب سے لگائے گے سٹال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر  چوہدری محمد فرید چیئرمین ٹیوٹا نے وزیراعظم آزادکشمیر کو AJK-TEVTA کی جانب سے لگائے گئے سٹال کے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے AJK-TEVTAکے زیرانتظام ادارہ جات میں تیار کی گئی مصنوعات کی تعریف کی۔چیئرمین ٹیوٹا نے خوبصورت سٹال لگانے پر جملہ ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور ٹیوٹا کی سرگرمیوں کو عوام الناس تک پہنچانے کیلئے شعبہ پبلسٹی کے اقدامات کو سراہا۔

مزید پڑھیے  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی،مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہو گی

تقریب کے اختتام پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے چیئرمین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید کو شیلڈ سے نوازا۔

Back to top button