بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل نورپورتھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے، ڈی ایس پی خالد محمود خان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نور پور تھل خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل نورپورتھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے چیئرمین سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں ملنے والے سئنیر صحافیوں کے ایک وفد سے تعارفی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان سروس پروموشن سے قبل میں تھانہ نورپورتھل میں کچھ عرصہ پہلے بطور ایس ایچ او تعینات رہا ہوں۔ میں نے یہاں کے لوگوں کو بہت اچھا پایا ہے ۔ انشاءاللہ بطور ڈی ایس پی بھی یہاں پر میرٹ کی عملداری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ خالد محمود خان نے کہا کہ جواءبازوں، منشیات فروشوں ،کرائمزپیشہ افراد ،اسٹریٹ کرائمز اور سماج دشمن عناصر کی طرح سے بے بیخ کنی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔وہ بلاجھجک مجھ سے مل سکتے ہیں ۔ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ میڈیا کا کردار کسی بھی سوسائٹی میں مسلمہ ہوتا ہے لہذا آپ سماجی بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر سرپرست اعلی ا نورپورتھل پریس کلب ملک محمدحیات جوئیہ، چیرمین نورپورتھل پریس کلب سے سیٹھ ثمر سلطان، فاونڈر ممبرز سئنیر صحافیوں ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف اور ملک غلام جیلانی وڈھل نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے  ایک سےدوسرے شہر نقل وحرکت کورونا ٹیسٹ سے مشروط، پنجاب حکومت کا فیصلہ
Back to top button