بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر خصوصی بچے سپیشل ایجوکیشن کے علاوہ ڈی پی ایس اینڈ انٹر کالج میں بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر خصوصی بچے سپیشل ایجوکیشن کے علاوہ ڈی پی ایس اینڈ انٹر کالج میں بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کو یقینی بنانے کے لئے ایڈیشل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیرِ صدارت ڈی سی کمپلیکس میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غلام حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرملک امتیاز احمد مانگٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد قاسم،ہیڈ ماسٹر سپیشل ایجوکیشن سکول عنایت اللہ خان نیازی،پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین اور دیگر نے شرکت کی۔صدرِ اجلاس نے خصوصی بچوں کو ڈی پی ایس سکول اینڈ انٹر کالج میں داخلوں کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئے۔

اجلاس میں ڈی پی ایس سکول میں ان بچوں کے لئے خصوصی کمرے کا اہتمام کرنے،بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سائیکالوجیکل اور فزیو تھراپسٹ کی فراہمی اور ان خصوصی بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کی سہولت پر غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے ہیڈ ماسٹر عنایت اللہ خان نیازی اور دیگر افسران کو خصوصی بچوں کے والدین اور لواحقین سے رابطے کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کے خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیے  میڈیکل ڈس ایبل اسسٹنٹ بورڈ تحصیل نورپورتھل کا ماہانہ اجلاس
Back to top button