بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نیشنل پروگرام برائے زیادہ پیداواری گندم اُگاؤ کے تحت خوشاب میں پوزیشن ہولڈر کسانوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل پروگرام برائے زیادہ پیداواری گندم اُگاؤ کے تحت ضلع خوشاب میں پوزیشن ہولڈر کسانوں میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب کا انعقاد ڈی سی کمپلیکس جوہر آباد میں ہوا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)عبدالماجد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) قائدآباد غلام یاسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نورپور تھل محمد نذر اورایگریکلچر آفیسر زراعت (توسیع) نوشہرہ محمد فاروق کے علاوہ انعام یافتہ اور کامیاب دہنگان کسانوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے نعیم اختر ولد مہر دین کو اول انعام 3لاکھ روپے،محمد ممتاز ولد فتح شیر کو دوسرا انعام 2 لاکھ روپے،جبکہ محمد یوسف ولد فتح شیر کو تیسرا انعام ایک لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کو اس وقت سیکیورٹی فوڈ،پاپولیشن اور پانی کی کمی جیسے دیگر چیلنجز در پیش ہیں تاہم حکومتِ پنجاب اپنے وسائل سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ پیداوار اُگانے کے لئے جدید سہولیات اور ریلف بہم پہنچا رہی ہے لہٰذا کاشتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ گندم اور دیگر اجناس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار اُگانے میں دلچسپی لیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) عبدالماجد خان نے بتایا کہ ضلع ہذٰا میں ایک کسان اللہ بخش ولد محمد یار سکنہ اوچھالی تحصیل نوشہرہ نے ساڑھے 69من فی ایکڑ گندم کی پیداوار حاصل کر کے صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔جسے صوبائی سطح پر بلا کر 4لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کامیاب اور انعام یافتہ کاشتکاروں کو مبارک باد دی۔

مزید پڑھیے  پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس
Back to top button