بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ خوشاب کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیربھٹو شہید کی 70ویں سالگرہ تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ لیڈیز ونگ سٹریٹ 3 میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ضلع ،تحصیل خوشاب اور سٹی خوشاب کی خواتین عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی ۔تقریب میں محترمہ بی بی شہید کی ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ مقررین نے اس دن کوتجدید عہد کادن قرار دیا اور اس امر کا عہد کیا گیا کہ ہم ملکی وقار واستحکام پاکستان اور جمہوریت کی بقا کے لیے اپنے جمہوری مشن کو جاری ساری رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر ضلعی صدر تطہیر صابرہ نے خواتین کارکنان کے ساتھ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔

مزید پڑھیے  تمام محکموں کے سر براہان انسداد ڈینگی کو سنجید گی سے لیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
Back to top button