بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد اور سعودی مملکت کے وزیر اعظم محمد بن سلمان اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، دورہ کے موقع پر وزیر اعظم اور وزراء تجارت اور سرمایہ کاری کے اقدامات، سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چین کی تنظیم نو، پائیدار ترقی، اور توانائی کے منظر نامے سے متعلق مسائل پر فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید بتایا گیا کہ فورم میں اعلیٰ سطح کی شرکت خاص طور پر عالمی صحت کے ڈھانچے میں پاکستان کی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون کو زندہ کرنے اور ترقی اور توانائی کی کھپت کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت کو پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق مرکزی تقریب کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم اور ان کا وفد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید
Back to top button