بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ِمئی میں ریسکیو کنٹرول روم کو 9221ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2032ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1985متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا ۔تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 277روڈٹریفک کے حادثات، 1433میڈیکل کی ایمرجنسیز،20 آتشزدگی کے واقعات،57کرائم کے واقعات اور 245دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گر نے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 230 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1719 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 371متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا۔ انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمنٹ اور گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

Back to top button