بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک حاجی عمر حیات سگو بطور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ملک حاجی عمر حیات سگو بطور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد تعینات ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار _ فخر تھل نامور ماہر تعلیم پروفیسر ملک حاجی عمر حیات سگو کو حکومت پنجاب کی طرف سے ان سروس پروموشن دے کر بطور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآبادتعینات کر دیا گیا ۔ نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈرممبرز ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف اور معروف سوشل ورکر ملک عبدالروف سگو نےعلاقہ تھل کے سرمایہ ء افتخار ملک حاجی عمر حیات سگو کی ان سروس پروموشن پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قرآن پاک کا نسخہ بھی پیش کیا ۔ ادارے کا ٹیچنگ سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ پرنسپل پروفیسر ملک حاجی عمرحیات سگونے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ادارہ ہذاکو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے مثالی کرداراداکروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے میں نے اس ادارے میں طویل عرصہ تک بطور پروفیسر بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دی ہیں۔ اب بطور سربراہ ادارہ بھی نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ نئے تعینات ہونے والے پرنسپل نے کہا کہ ادارے کا تمام ٹیچنگ سٹاف بہت مجنتی اور فرض شناس ہے یہی وجہ ہے کہ سرگودھا ڈویژن میں یہ بتدریج تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کرے رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کے تعاون سے اس ادارے کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے وفد نے پرنسپل پروفیسر ملک حاجی عمرحیات سگوکو اپنے بھرپور صحافتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیے  سپورٹس کمپلیکس جوہرآباد میں نئے تعمیر ہونے والے واکنگ ٹریک کا افتتاح
Back to top button