بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب ہنر مند افرادی قوت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اعجاز احمد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اعجاز احمد ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہنر مند افرادی قوت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین بلاک نمبر 14 جوہرآباد میں سمر سکل بوٹ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان اکرم نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اعجاز احمد ملک نے کہا کہ ووکیشنلٹریننگ انسٹیٹیوٹس ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین جوہرآباد کی پرنسپل میڈم رخسانہ اقبال نے سمرسکل بوٹ کیمپ کی اہمیت و افادیت پر تفصیلا” روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارا ادارہ تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند افراد تیار کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سمر کیمپ کا انعقاد نوجوان لڑکیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے انقلابی قدم ہے ۔ میڈم رخسانہ اقبال نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فارغ التحصیل طالبعلموں کو ہنرمند بنانا احسن اقدام ہے ۔ اس سے بچیاں مختلف کورسز میں مہارت حاصل کرکے اپنے گھروں میں باعزت طریقے سے روزگار حاصل کر سکیں گے ۔ پرنسپل کے مطابق سمر سکل کیمپ میں فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر گرافکس اور کمپیوٹر ایپلی کیشن کے کورسز کرائے جائیں گے ۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اعجاز احمد ملک اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان اکرم کا ادارہ انتظامیہ کی طرف سے پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

مزید پڑھیے  مستحقین کو آٹے کی فراہمی آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل
Back to top button