بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سپورٹس کمپلیکس جوہرآباد میں نئے تعمیر ہونے والے واکنگ ٹریک کا افتتاح

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سپورٹس کمپلیکس جوہرآباد میں نئے تعمیر ہونے والے واکنگ ٹریک کاافتتا ح کر دیا گیا۔ اس ضمن میں سپورٹس کمپلیکس بالمقا بل وکلا ء کالونی میں افتتا حی تقریب کاانعقاد ہوا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے نقاب کشائی کر کے نئے تعمیر ہونے والے واکنگ ٹریک کا افتتا ح کیا۔تقریب میں اے ڈی سی (آ ر) ڈاکٹر حسان طارق،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول،ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر،جنرل منیجر شوگر ملز شیخ امجد محمود،ایڈمن منیجر ملک گلزار خان شوگر ملز جو ہرا ٓبا د اور سی ای او ایجوکیشن ملک احسان احمد اعوان کے علاوہ انجمن تاجران کے عہدیدارا ن اور میڈ یا پرسنز موجود تھے۔بعداز افتتاح ڈپٹی کمشنر نے شوگر ملز انتظامیہ کی کاوشوں اور ان کے تعا ون کو سراہا اور کہا کہ جوہرآباد شہر کے شہریوں کو اس وا کنگ ٹریک کی تعمیر سے تفر یح کے بہترین موا قع میسر ہونگے۔سپور ٹس سٹیڈ یم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب بھی کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر محمد عمران کو ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس میں گیمز کے علاوہ واکنگ کیلئے خوا تین اور مردحضرات کیلئے اوقا ت کار طے کر دئے جائیں تاکہ خواتین کو بھی تفر یح کا مو قع مل سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سپورٹس سٹیڈیم کی مزید رینو ویشن کی جائیگی اور اس میں پودے بھی لگائے جائیں گے۔

Back to top button