بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

لوگ چشموں،نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے گریز کریں، انجینئر حافظ عبدالرشید

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب موسم گرما میں نہروں،چشموں اور دریاؤں میں ڈوبنے کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ کے لئے سر گرم عمل ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گرمیوں کے دوران لوگ نہروں،چشموں،جھیلوں اور دریاؤں کا رخ کرتے ہیں پانی کے گندلا ہونے، تیراکی نہ جاننے اور پانی کی گہرائی کا علم نہ ہونے کے سبب بچے اور لوگ پانے میں ڈوبنے جیسے حادثات اور واقعات میں متاثر ہوتے ہیں اور قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس صورتحال سے بچنے کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ چشموں،نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے گریز کریں، سیاحت کے شوقین لوگ چشموں وغیرہ پر نہاتے وقت لائف جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں، نہروں کے پاس مقیم لوگ بچوں کو نہروں کے پاس کھیلنےونہانے سے اجتناب کروائیں اور بچوں کی نگرانی کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے پانی میں ڈوبنے کے حادثہ و واقعہ کی اطلاع فوراً ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر دیں۔

مزید پڑھیے  دینی مدارس کے طالب علموں کے مابین ہم نصابی سرگرمیاں 15 جون تک جاری رہیں گی
Back to top button