بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مستحقین کو آٹے کی فراہمی آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل

خوشاب (راجہ نورالہی عا طف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل علیزہ ریحان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ تحصیل نور پور تھل میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے مستحقین کو آٹے کی فراہمی آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آٹے کی فراہمی کے لئے سوموار،بدھ،جمعہ اور اتوار کو صرف مرد حضرات جبکہ خواتین کے لئے منگل جمعرات اور ہفتہ کے دن مقرر کر دئے گئے ہیں،انہوں نے تحصیل نور پور تھل میں آٹا لینے کے خواہشمند مستحقین سے کہا کہ نور پور تھل کے رہائشی مرد اور خواتین کو آٹا کی فراہمی کے مقرر کردہ ایام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آٹا کی وصولی کے لئے آئیں نیز چھوٹے بچوں کو ہمراہ نہ لائیں۔ علیزہ ریحان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات مطابق مجوزہ طریقہء کارکے تحت مستحق افراد میں مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائ جارہی ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاءے گا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے نورپورتھل میں قائم آٹے کی ڈسٹریبیوشن کےلیے مقررہ پوائنٹ کا دورہ کرکے مفت آٹے کی تقسیم کےعمل کاجائزہ لیا اور موقع پر ہی ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

Back to top button