بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے مثالی کردار ادا کرے رہی ہے، ملک ممد شہباز برہان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 84 کے نائب صدر نائب ملک محمد شہباز برہان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ن ضلع خوشاب ملک محمد حسنین کھارا نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے مثالی کردار ادا کرے رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈرممبرز / سینئر جرنلسٹس ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف اور دیگر میڈیا ٹیم کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا۔ نیو خواجہ ٹریول جوہرآباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسرخواجہ محمد فہد اور سوشل ورکرز ملک عبدالروف سگو بھی اس موقع پر موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف، محترمہ مریم نواز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ ضلعی راہنماوں پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب نے کہا کہ ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم علی شیر کلو اپنے اپنے حلقہ ہاءے نیابت کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہمیشہ عملی اقدامات کرتے چلے آئے ہیں۔ انشاءاللہ آئندہ قومی انتخابات میں بھی وہ بھرپور عوامی قوت سے منتخب ہو کر اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کا یہ عمل جاری و ساری رکھیں گے ۔ ملک محمد شہباز برہان اور ملک محمد حسنین کھارانے کہا کہ ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فعالیت کے لیے پریزیڈنٹ پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا کردار زبردست خراج تحسین کے لائق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے تنظیمی معاملات میں مزید بہتری لانے کے لئے پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریذیڈنٹ ملک سعد بشیر اعوان کی کوششیں لائق صدتحسین وآفرین ہیں۔ پی ایم ایل این ضلع خوشاب کے راہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگی قاٸدین سابق ممبران قومی و صوباٸی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان اور بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کی قیادت میں عوامی مسا ٸل کے حل کے لٸے کوشاں رہیں گے۔۔

مزید پڑھیے  ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد کی زیرنگرانی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی
Back to top button