بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان شاہینز ٹیم زمبابوے میں بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑ ی گئی

 پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کیخلاف میچ میں باؤلنگ کے دوران بال ٹیمپرنگ کی۔ایمپائر ایکنو چابی نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر پاکستان شاہینز کو 5 رنز کی سزا دی، گیند کی ساخت خراب ہونے پر ایمپائر نےسزا سنائی، تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ پاکستان شاہینز کے کس کھلاڑی نے اور کیسے بال ٹیمپرنگ کی ۔آئی سی سی قانون کے مطابق اگر ایمپائر کو لگے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو وہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو گیند بدلنے کی آفر کر سکتا ہے۔آئی سی سی قانون کی شق 41.3 کے مطابق الزام ثابت ہونے پر ایمپائر گیند کی تبدیلی کے ساتھ 5 رنز بطور سزا دیتا ہے، بال ٹیمپرنگ پر پی سی بی کا مؤقف دینے سے گریز کیا گیا جبکہ میچ میں بھی پاکستان شاہینز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

Back to top button