بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

سردار تنویر الیاس نے ناراض پارلیمانی اراکین کو منانے کیلئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی

صدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل ناراض پارلیمانی اراکین کو منانے کے لئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی قایم مقام وزیراعظم آزادکشمیر خواجہ فاروق کمیٹی کے سربراہ ہونگے مصالحتی کمیٹی میں وزرا علی شان سونی، ڈاکٹر انصر ابدالی ،ملک ظفر اقبال،سردار فہیم ربانی،یاسر سلطان اور رکن اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ سمیت مشیر حکومت قاضی محمد اسرائیل شامل ہیں، صدر پی ٹی آئی سردار تنویر الیاس نے کمیٹی کو امور نمٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے فارڈ بلاک کو منانے کا ٹاسک دیا ہے تاہم حیرت ناک بات یہ ہے کہ کمیٹی میں یاسر سلطان کو بھی شامل کیا گیا ہے جو خود بیرسٹر گروپ کے مضبوط ممبر ہیں اور فریق ہیں وہ مصالحت میں کیسے شامل کئے گئے اس پر چہ میگوئیاں ہورہی ہیں۔ ایک اور رکن مظہر شاہ دو دن منحرف ہونے کے بعد بدھ کو دوبارہ پی ٹی آئی کاحصہ بنے کو بھی کمیٹی میں ڈال کر معاملہ مشکوک بنادیا گیاہے

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی فنڈنگ انکشافات پر بحث کیلئے اپوزیشن اراکین کی تحریک التوا
Back to top button