بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

تعلیمی بورڈ سرگودھا کے سالانہ امتحانات ہفتہ سے شروع ہو نگے

سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سے 86 ہزار 500 سو سے زائد طلبا و طالبات حصہ لے رہے


تعلیمی بورڈ سرگودھا کے سالانہ امتحانات ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں، سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سے 86 ہزار 500 سو سے زائد طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں  تعلیمی بورڑ نے 292 امتحانی سنڑوں پر 3 ہزار 150 سے زائد عملہ ڈیوٹی پر تعینات کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڑ سرگودھا ڈویژن کیلئے میڑک کے سالانہ انتحانات کے تمام انتظامات مکمل کرلے ہیں،سالانہ امتحانات میں کل 42 ہزار چھ طالبات اور 44 ہزار 564 طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

ضلع سرگودھا سے امتحان میں کل 28 ہزار 702 طلبا و طالبات حصہ لینگے جن کیلئے 125 امتحانی سنٹر بنائے گئے،جن میں طلبا کے 49 اور طالبات کے 59 اور مشترکہ 22 سنٹر بنائے گئے ہیں۔

ضلع خوشاب سے امتحان کل 13 ہزار 588 طلبا و طالبات حصہ لینگے جن کیلئے 49 امتحانی سنٹر بنائے گئے، جن میں طلبا کے 26 اور طالبات کے 12 اور مشترکہ 11 سنٹر بنائے گئے ہیں۔

ضلع میانوالی سے امتحان میں کل 17 ہزار 927 طلبا و طالبات حصہ لینگے جن کیلئے 63 امتحانی سنٹر بنائے گئے، جن میں طلبا کے 24 اور طالبات کے 20 اور مشترکہ 18 اور ایک امتحانی سنٹر جیل میں بنائے گئے ہیں۔

اسطرح ضلع بھکر سے سالانہ امتحان میں کل 15 ہزار 595 طلبا و طالبات حصہ لینگے جن کیلئے 55 امتحانی سنٹر بنائے گئے، جن میں طلبا کے 21 اور طالبات کے 21 اور مشترکہ 15 سنٹر بنائے گئے ہیں۔

سرگودھا تعیلمی بورڑ نے سالانہ امتحانات کیلئے 292 سنٹر قائم کئے ہیں، ایک سنٹر میانوالی جیل میں بھی  بنا گئے ہیں، جبکہ 292 سپرنٹنڈنٹ، 385 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2328 نگران، 106 ڈرسٹری بیوٹنگ انسپکٹر اور 145 موبائیل انسپکٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

Back to top button