بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ویٹرنری یونیورسٹی میں ملکنگ کے موثر طور طریقوں، دودھ کو محفوظ اور ہینڈلنگ کے مو ضوع پر پانچ روز سے جاری ڈیری پروفیشنلز کی ٹریننگ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیوسٹاک کے با ہمی اشتراک سے ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی ملک ویلیو چین میں کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام ملکنگ کے موثر طور طریقوں، دودھ کو محفوظ کرنے اور ہینڈلنگ کے مو ضو ع پر پانچ روز سے جاری ٹریننگز کی اختتا می تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا۔

جس کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیان سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ5 1 ڈیری پروفیشنلز، سٹیک ہولڈرز اور غذا ئیت کے ما ہرین نے شر کت کی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ فو ڈ سیفٹی اینڈ سیکیورٹی پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک اہم چیلنج ہے اور یہ ہم پر ذمہ داری عا ئد ہوتی ہے کہ اپنے علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس قسم کے مسائل پر قابو پائیں نیز شرکا ٔ کو دودھ کی و یلیو ایڈیشن، پرا سیسنگ اور پاسچرا ئزیشن سے متعلقہ تیکنیکی مہا رتیں سیکھنے پر بھی زور دیا۔

Back to top button