بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

مرسی ایجوکیشنل کمپلیکس پشاور اور وومین یونیورسٹی راولپنڈی کے طلباو طالبات اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہائوس

سینیٹ حکام نے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی

مرسی ایجوکیشنل کمپلیکس پشاور کے 55رکنی طلباو فیکلٹی ممبران اور وومین یونیورسٹی راولپنڈی کی5رکنی طالبات پر مشتمل وفد نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔

وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

سینیٹ حکام کی جانب سے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیے  صوبہ پنجاب، نویں جماعت کے ملتوی شدہ امتحانات، نئی تواریخ کا اعلان
Back to top button