بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

نجی تعلیمی ادارے 12 اپریل سے کھولنے کا اعلان

سپریم کونسل آف پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف دھرنا ختم کرتے ہوئے 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ، اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں تک کی تمام کلاسز 12 اپریل سے کھول دی جائیں گی ، کھولی گئی تمام کلاسز میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز 8 اپریل کو اسلام آباد تک مارچ کرے گی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند تھے تو بچے والدین کے ساتھ پارک، گلیوں، بازاروں میں تھے، اسکولوں میں کورونا ضوابط پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ، وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِتعلیم شفقت محمود نے خود کہا کہ اسکولوں میں کورونا وائرس کے ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے۔

Back to top button