بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

اولین ترجیح سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔ نگران وزیرتعلیم

نگران وزیرتعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ ان کی اولین ترجیح سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔وزیر تعلیم نے اسلام آباد میں گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ دوہزار تئیس کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے کردار کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی لانے میں ٹیکنالوجی کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ معیار تعلیم بھی ایک اور بڑا مسئلہ ہے جس کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کو داخلہ اور سالانہ فیس لینے سے روک دیا
Back to top button