بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

وزیراعلیٰ نے پانچویں کلاس تک طلبہ کو ڈبہ بند فلیورڈ ملک دینے کے پراجیکٹ کا حتمی پلان طلب کرلیا

 وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کاجائزہ اجلاس، 13ہزار نان پرفارمنگ سرکاری سکولوں میں تین ماہ میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پانچویں کلاس تک طلبہ کو ڈبہ بند فلیورڈ ملک دینے کے پراجیکٹ کا حتمی پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کاجائزہ اجلاس منعقدہوا، جس میںنان پرفارمنگ 13 ہزار سرکاری سکولوں میں آئندہ تین ماہ میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 13 ہزار نان پرفارمنگ سکولوں میں بہتری کے لئے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن سے رابطے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سرکاری سکولوں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈونرز سے رابطے کااصولی فیصلہ کیاگیا اور ایجوکیشنل این جی اوز سے پارٹنر شپ کی تجویز پر غورکیاگیا۔

صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ کوالٹی آف ٹیچنگ، ایویلیوایشن اور مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکولوں میں طلباء کی گھوسٹ انرولمنٹ پر تشویش کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری لازمی ہونی چاہئے۔ سکولوں کا دورہ کر کے صورتحال کاجائزہ لوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو سکول ٹرانسپورٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ٹیچرز کی ریشنل آئیزیشن کے بعد خالی آسامیوں کو فل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیچرز ریشنل آئیزیشن کا عمل 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں لاہور ڈسٹرکٹ میں 136 سکول نان پرفارمنگ سکولوں کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے پارٹنر شپ کا جائزہ لیاگیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، وزیر سکول ایجوکیشن راناسکندر حیات، پرویز رشید،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے  آسڑیلوی ہائی کمشنر کی مریم نواز سے ملاقات، پارٹی عہدہ ملنے پر مبارکباد دی
Back to top button