بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

قائداعظم یونیورسٹی میں تصادم ، 79 طلبا کو نکال دیا گیا، ڈگریاں منسوخ

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے معاملے پر انتظامیہ نے 79 طلبا کو جامعہ سے نکال کر ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دیں۔ گزشتہ ہفتے قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد جامعہ کوتاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو یونیورسٹی سے نکالتے ہوئے ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔ رجسٹرارقائد اعظم یونیورسٹی کے مطابق یہ کارروائی قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثرکیے جانے اور نظم وضبط کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی میں جھگڑے کے معاملے پر 60 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں حالیہ لڑائی جھگڑے، کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، طالبات کو ہراساں کرنے، اقدام قتل، زبردستی راستہ روکنے اور مسلح حملہ آور ہونے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ ایف آئی آرکے مطابق حال ہی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، طلبہ کی جانب سے خواتین طالبات کے ہاسٹل میں داخلے اورہراسانی رپورٹ ہوئی۔

Back to top button