بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ہنڈا کار اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق

خوشاب (نور الہیٰ عاطف سے)سبزی منڈی خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پر ہنڈا کار اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئےڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے مطابق رات کے وقت ہونے والے اس ناخوشگوار واقعہ کے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کیاگیا۔ دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ۔

حادثہ رونما ہونے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شائستہ ندیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او خوشاب کو قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت اور ٹرک ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ضروری احکامات صادر کیے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی طرف سے زخموں کے لئے بہترین علاج کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Back to top button