بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 17 ہلاک

شمالی امریکا کے تین ممالک سے تارکین وطن کو لانے والی بس میکسیکو میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے مہاجرین کو لانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پیوبلا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ حادثہ اتوار کی روز ہائی وے پر پیش آیا جب 45 مسافروں کے ساتھ ایک بس ملک کے شمال کی طرف سے آرہی تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی 15 افراد ہلاک ہوگئے اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان میں سے مزید دو مسافر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔جائے وقوعہ سے لاشوں کو منتقل کرنے والے مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق مسافر بس ٹورس ٹورسٹیکوس میڈینا نامی ایک نجی بس لائن کا حصہ تھی جو کہ جنوبی میکسیکو کے سرحدی شہر سے میکسیکو سٹی جا رہی تھی۔پراسیکیوٹر دفتر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور اور اسسٹنٹ بھی شامل ہیں۔

پیوبلا ریاست کے حکام نے اس بات کا تعین نہیں کیا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں میں کتنے افراد مہاجرین تھے، تاہم میکسیکو کے مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ نے بھی فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔خیال رہے کہ اکثر مہاجرین میکسیکو سے خطرناک راستے اختیار کرکے امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کولمبیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک 56 سالہ شہری بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے دو مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں پیوبلا کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص کو پڑوسی ریاست اوکساکا میں مائگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔میکسیکو کی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیو کے کنٹرول سے نکل جانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی جس کے پرزے بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاناما ریاست میں ایک مسافر بس پہاڑ سے گرنے کے نتیجے میں متعدد تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جو کہ ملکی تاریخ میں نقل مکانی کا بدترین حادثہ تھا۔

Back to top button