بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امدادی سامان لیکر سی 130 طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا۔پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کیلئے کمبل اور دیگر ضروری اشیاء لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، ترک عوام کی مدد کرنے میں ایک لمحہ بھی دیر نہیں کر سکتے۔

واضح رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے کی وجہ سے 5 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں عمارتیں بھی مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی فوجی اور سول اداروں کی ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

Back to top button