بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’یکجہتی کشمیر کانفرنس‘‘

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)قلم کاروں ‘ لکھاریوں‘صحافیوں ‘ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ جماعت آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپووا کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی اور بانی و صدر ایم ایم علی کی زیر نگرانی ’’یکجہتی کشمیر کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں لیجنڈ اداکار راشد محمود کشمیری‘ معروف شاعر اتباف ابرک‘عالمی شہرت یافتہ نعت خواہ عبد الرؤف قادری‘ معروف لکھاریہ نازیہ کامران کاشف‘سابق صدر اپووا غلام غوث ‘معروف صحافی ندیم نظر سمیت پاکستان کے دور درواز شہروں سے آئے لکھاریوں نے شرکت کی۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت اور انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تشدد سے باز رکھنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازع کشمیر کا پائیدار حل نکالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی سے پہلے ہمیں اپنے اندونی اختلافات کو بھلا کر اپنے پیارے گھر یعنی پاکستان کو ہر اعتبار سے بہت مضبوط بنانا ہوگا کہ اس کے بعد بھی ہم اس قابل ہوں گے کہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ سکیں۔مقررین نے آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کی کاوششوں کو بھی سراہا کہ ہر سال وہ کشمیر کے حوالے سے کانفرنس کرکے اپنی نئی نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہی دینے میں اپناکردار ادا کررہےہیں۔کانفرنس کے آخر میں سال 2023ء کے منتخب ہونے والے اپووا عہدے داران میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ان سے یہ عہد لیا گیا کہ آپ اپووا کی ترقی اور ادب کی ترویج کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

Back to top button