بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گلگت سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر گہری کھائی میں جا گری، 25 افراد جاں بحق

مسافر کوسٹر کار سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری، حادثے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 15 کے قریب زخمی ہو گئے۔

کوسٹر مسافروں کو لے کر گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی کہ ہربن نالے کے قریب  کار سے تصادم کے بعد کوسٹر گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، 25 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔

موقع پر موجود پولیس کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے کی وجہ سے حادثے میں نقصان کی مکمل نشاندہی نہیں ہو سکی، ریسکیو ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ چلاس کے آر ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مزید پڑھیے  مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت  میں اضافہ
Back to top button