بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کم ہوکر 40758 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 98 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 کروڑ 74 لاکھ روپے بڑھ کر  6491 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 93 پیسے کا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 88 پیسے کا تھا۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر  ایک روپیہ مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238 روپے کا ہے۔

Back to top button