بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مستقبل قریب میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، اسحاق ڈار

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ حکومت کا نجی بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر شہریوں کی ملکیت ہیں اور حکومت کا نجی بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، میں نے اصولوں کی بنیاد پرکہاکہ اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر قومی ذخائر ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے معیشت تباہ کی وہ اس بیان کو غلط رخ دے رہے ہیں، چند عناصر جان بوجھ کر پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ حکومت ان ذخائر کو استعمال کرنا چاہتی ہے،  شہری ایسے پروپیگنڈے کو نظر انداز کریں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Back to top button