بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 16 رنز سے شکست دیدی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔پونے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 206 بنائے۔

لنکن کپتان داسن شناکا نے صرف گیندوں پر ففٹی سکور کر کے بڑا ہدف سیٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس نے 52 ، چریتھ اسالانکا نے 37 اور پاتھم نسانکا نے 33 رنز کی اننگ کھیلی، بھارت کی جانب سے عمران ملک نے 3، اکسر پٹیل نے 2 اور یوزویندر چاہل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز مشکلات کا شکار ہوئے اور ابتدائی 10 اوورز میں صرف 65 رنز پر ہی آدھی بھارتی ٹیم پویلین لوٹ گئی، سوریا کمار یادیو اور اکسر پٹیل نے تیز رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لانے کی کوشش کی۔

سوریا نے 36 گیندوں پر 51 اور پٹیل نے 31 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی، اختتامی لمحات میں سری لنکن بولرز نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے دونوں بیٹرز کو آؤٹ کر دیا جبکہ آخری اوور میں شووم ماوی کے 15 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کو بھی بریک لگا دی۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا، کاسن رجیتھا اور دسن شناکا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Back to top button