بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

نجی سیکٹر کے تعلیمی ادارے بھی شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، سید وحید الدین شاہ ، ملک فضل الہیٰ فضل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر سکولز سرگودھا ڈویژن سید وحید الدین شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک فضل الہی فضل نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی سیکٹر کے تعلیمی ادارے بھی شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ۔ صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن محمد یاسین رامے، میاں خالد سعید ممبر ایڈوائزری کونسل پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن رانا قیصر محمود، ممبر ایڈوائزری کونسل چیمبر آف ایجوکیشن، چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل ضلع خوشاب پیر سید فیض الحسن گیلانی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک اسحاق احمد اعوان بھی زینت محفل تھے ۔

اس پروقار تقریب کی نقابت کے فرائض ممتاز ماہرتعلیم ملک اختر محمود نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ اس موقع پر چیرمین پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن محمد یاسین رامے نے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ رضا علی خان، پریذیڈنٹ تحصیل نورپورتھل ملک محمد رئیس سعید گجر، پریذیڈنٹ تحصیل خوشاب ملک اختر محمود، پریذیڈنٹ تحصیل قائدآباد میاں مجید ، پریذیڈنٹ تحصیل نوشہرہ ملک شوکت امیر اور دیگر عہدیداران شامل ہیں ۔ دوران تقریب شرکائے محفل کی پرزور فرمائش پر ڈی ای او سیکنڈری سکولز ضلع خوشاب ملک فضل الہی فضل نے اپنا تازہ منظوم کلام پیش کرکے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ اس موقع پر جملہ مہمانان خصوصی کو یادگاری اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ قبل ازیں مہمانان گرامی کی آمد پر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

Back to top button