بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

راشد خان افغانستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بن گئے

 افغان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر راشد خان کو افغانستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان آلراؤنڈر راشد خان کو سابق کپتان محمد نبی کی جگہ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ راشد خان کی قیادت میں افغان ٹیم اپنی پہلی مہم فروری میں امارات کے خلاف شروع کرے گی۔

چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ میرویس اشرف نے کہا کہ راشد خان افغان کرکٹ کا ایک بہت بڑا نام ہیں، ان کے دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچے گا۔راشد خان اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، مجھے اس سے قبل بھی ٹیم کی قیادت کا تجربہ ہے، ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں ، سب کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ راشد خان اس سے قبل 2019 ء میں بھی افغان ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Back to top button