بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کراچی میں فائرنگ واقعہ میں اے این پی کا مقامی رہنما قتل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما شیر خان جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 4 قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ مقتول کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کا تعلق اے این پی سے ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، واقعہ سے متعلق تفتیش کررہے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Back to top button