بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

طلبہ کو نظریہ پاکستان کی آگاہی کے لیے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ہائی سکول نامیوالی کی صاف و شفاف اور خوبصورت عمارت میں آٹھویں،نویں اور دسویں جماعت کے ہونہار طلبہ کے لیے نظریہ ء پاکستان فورم ضلع خوشاب کی جانب سے نظریہ پاکستان کی آگاہی کے لیے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔سکول کے ہیڈ ماسٹر قاضی عمیر حامد اور دیگر تدریسی سٹاف ممبران نے منظم انداز سے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔نظریہ پاکستان فورم ضلع خوشاب کے صدر پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے اپنے خطاب میں نظریہ پاکستان کی مختلف جہتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور نظریہ پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے خدشات کو دور کرنے اور نظریہ اسلام و نظریہ پاکستان کی وضاحت کی۔ہیڈ ماسٹر عمیر حامد اور دیگر اساتذہ کرام نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔ متعدد طلباء نے مہمان مقرر سے مختلف قسم کے سوالات بھی کیے۔ اس پرگروام میں نظریہ پاکستان فورم ضلع خوشاب کی جانب سے ممتاز بینکر و سماجی شخصیت محترم بلال خاور نے خصوصی شرکت کی۔پروفیسر سلیم شہزاد شعبہ ریاضی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جوہرآباد نے اس پروگرام کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لی۔اختتام پر نظریہء پاکستان فورم ضلع خوشاب کی طرف سے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Back to top button