بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حقو ق انسانی کے عالمی دن کے حوالے سے ضلع خوشاب میں سیمینارز کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ضلع کے مختلف شہروں میں حقو ق انسانی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار ز منعقد کروائے گئے ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے وومن جوہرآباد،ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب میں مینجر میڈم ام فروا ہمدانی کی زیر صدارت سیمینار کاانعقاد ہوا جس میں چیرمین ڈی آئ ایچ ملک غضنفر وڈھل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور رنگپور بگھور میں سیمینار کا انعقاد ہوا جبکہ مٹھہ ٹوانہ میں بھی انسانی حقو ق کے حوالے سے ایک آ گاہی سیشن کاانعقاد کروایا گیا۔

ان سیمینار ز اور آ گاہی سیشنز میں مختلف این جی اوز کے نمائندوں،مقررین اور علاقہ کی خوا تین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناءعالمی دن برائے حقو ق انسانی کے حوالے سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جوہرا ٓباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت مینجر کرائسسز سنٹر خوشاب میڈم سعدیہ فیروز نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض سوشل ویلفیئر آفیسر ام ایمن نے انجام دیئے۔تقریب میں پرنسپل کالج مسز راحیلہ ارشد۔لیکچرارز اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں مسز سعدیہ فیروز اور دیگر مقررین خواتین نے انسانی حقو ق کے حوالے سے تقا ریر کیں اور شرکاء تقریب کو انسانی حقو ق کے حوالے سے آ گاہی دی گئی۔

Back to top button