بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں ملوث 5 طلبہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں ملوث 5 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار ہمایوں خان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر 400 سے زائد طلبہ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324، 506 (2)، 452، 354، 341، 427، 509، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس میں ماحول پرامن رکھنے اور ہاسٹلز سے متعلق تمام مسائل کے پائیدار حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کے لیے 21 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پروفیسر ڈاکٹر الہان نیاز اور پروفیسر ڈاکٹر طیب کامران پر مشتمل کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔تصادم کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا جس میں 2 درجن کے قریب طلبہ زخمی ہو گئے۔ایف آئی آر کے مطابق یونیورسٹی کے مرکزی کیفے ٹیریا میں پشتون کونسل کا میوزیکل پروگرام جاری تھا سیکیورٹی عملہ کوئیک رسپانس فورس کے ساتھ وہاں پہنچا اور طلبہ سے کہا کہ وہ آواز کم کردیں، سیکیورٹی عملے کے کیفے ٹیریا سے نکلنے کے بعد طلبہ نے بلوچ طلبہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بلوچ طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے  ایرانی پولیس نے سابق فٹبالر ووریا غفوری کو گرفتار کرلیا
Back to top button