بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے زمبابوے کو 71 سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 71 رنز سے شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، بھارت کی اس جیت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گئی ہے، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ ٹو کی ٹاپ ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ بھارت کا مقابلہ گروپ ٹو کی نمبر دو پوزیشن والی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ہوگا، تفصیلات کے مطابق بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف پچیس گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رنز ناٹ آئوٹ بنائے جبکہ کے ایل راہول 51 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے دو ، رچرڈ نگارووا ، بلیسنگ موزربانی اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں زمبابوے کی ٹیم 17.2اوورز میں صرف 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 71 رنز کے فرق سے ہار گئی زمبابوے کی جانب سے ریان برل نے 35 اور سکندر رضا نے 34 رنز بنائے ، بھارت کی جانب سے ایشون نے تین، محمد شامی نے دو جبکہ بھنیشور کمار، اردیپ سنگھ اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سوریا کمار یادیو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Back to top button