بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ماہر تعلیم ملک لیاقت علی کلیرا کے صاحزادے ملک محمد مزمل کلیرا رشتہ ازدواج میں منسلک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول تھل کے ممتاز ماہر تعلیم ملک لیاقت علی کلیرا کے صاحزادے ملک محمد مزمل کلیرا رشتہ ءازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں بمبول تھل میں منعقد کی گئی ۔ جس ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو، ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمد خالد اعوان ، ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمد فاروق ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین بلدیہ نورپورتھل شیخ حاجی انتظار حسین ، پی ایم ایل این کے مقامی راہنماراجہ محمد دین ، ایڈووکیٹ ملک محمد خالد کلیرا ،ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن ملک حاجی محمد نواز جسرا، سینئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ، ایکس ہیڈ ماسٹر حاجی اقبال احمد بھٹی، سوشل ورکر خان شمیر کلیرا، پی ٹی یو کے سب ڈویژنل رہنما ایم اللہ دتہ جاوید ، ملک حاجی اختر حسین کلو ، معروف سماجی شخصیات ملک محمد اکرم کلیرا اور راجہ حاجی غلام شبیر کے علاوہ علاقہ تھل کی نامور علمی ، ادبی، صحافتی ، سماجی ،سیاسی اور تجارتی شخصیات سمیت کلیرا برادری کے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاءے تقریب نے ملک محمد مزمل کلیرا کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Back to top button